عامر لیاقت سمیت 'بول' کے 4 اہم افسران پر مقدمہ
راولپنڈی میں مقدمہ وکیل جبران ناصر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ میں نجی ٹیلی ویژن چینل 'بول' کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور چینل مالک سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ٹی وی اينکر عامرلياقت کے ساتھ ساتھ چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب شیخ، سینئر ایگزیکٹو نائب صدور فیصل عزیز اور عامر ضیاء کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔