امریکا کی میکسیکو دیوار سے قبل بنی طویل دیواریں
دیوار میکسیکو سے قبل بنی طویل دیواریں
امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی ایسے فیصلے کرنا شروع کر دئیے ہیں، جن کے انہوں نے اپنی مہم کے دوران وعدے کیے تھے، ان ہی وعدوں میں ایک وعدہ امریکا اور اس کے پڑوسی ملک میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا وعدہ بھی تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس وعدے کی تکمیل کے لیے سرحد پردیوار بنانے کی منظوری دے دی۔
مگر سوال یہ ہے کہ امریکا میکسکو سے منسلک سرحد پر دیوار کیوں بنانا چاہتا ہے؟
اس کا جواب امریکی عوام، حکام اور خود ڈونلڈ ٹرمپ یہ دیتے ہیں کہ امریکا میں منشیات کے عادی اور جرائم پیشہ افراد میکسیکو سے آتے ہیں۔
میکسیکو میں منشیات فروشی کا کاروبار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، جہاں آئے دن منشیات کا کاروبار کرنے والے گروپوں اور افراد میں تصادم ہوتا رہتا ہے، مگر کیا سرحد پر دیوار کی تعمیر سے منشیات کے عادی اور جرائم پیشہ افراد امریکا میں داخل نہیں ہوں گے؟