ٹرمپ کے عہد کا آغاز، بنیاد پرست دہشتگردی کے خاتمے کا عزم
امریکا کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے تقریبات کا آغاز ہوا، پہلے نائب صدر اور دیگر عہدیداروں نے حلف اٹھایا۔
نیویارک: کئی تنازعات اور الزامات کے بعد بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر بن گئے۔
اپنے پہلے خطاب میں امریکی صدر نے ’بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی‘ کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر عسکریت پسندی کے خطرے کو ختم کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم پرانے اتحادیوں کو مضبوط اور نئے اتحاد کی تشکیل دے کر بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے خلاف دنیا کو متحد کریں گے۔