گوادر: مقامی آبادی کے حقوق کے تحفظ کیلئے کمیٹی قائم
کمیٹی گوادر کی مقامی آبادی کے حقوق کے تحفظ کے لیے سفارشات تیار کرے گی، ترجمان صوبائی حکومت
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری پر عملدرآمد کے دوران گوادر کی مقامی آبادی کے سیاسی، سماجی و معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔
صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہوا۔
کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کمیٹی گوادر کی مقامی آبادی کے حقوق کے تحفظ کے لیے سفارشات تیار کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے تحت گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز