آڈی کی نئی اے تھری سیڈان پاکستان میں متعارف
جرمن کمپنی آڈی نے اپنی نئی سیڈان اے تھری گزشتہ دنوں پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردی۔
دسمبر کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کی جانے والی گاڑی کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ صارفین کو لگژری برانڈ کے ساتھ بہترین تجربہ فراہم کرے گی۔
اس گاڑی میں ٹربو چارجڈ فیول اسٹارٹیفائیڈ انجیکشن موجود ہے جبکہ ایندھن کے لیے ایف ایس آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو انجن کی طاقت اور افادیت کو بہتر بناتے ہیں۔
اس کا 4 سلینڈر پٹرول انجن 9.5 سیکنڈز میں صفر سے سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اسے زیادہ سے زیادہ 201 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑایا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ گاڑی سو کلومیٹر کے فاصلے تک 4,9 لیٹر ایندھن کا استعمال کرتی ہے۔
اس گاڑی میں ڈرائیور اور مسافروں کے تحفظ کے لیے 7 ائیر بیگز سسٹم موجود ہیں جبکہ اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرونک ڈیفرینٹل لاک، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن، بریک اسسٹ اور دیگر سسٹمز بھی رکھے گئے ہیں۔
اس میں 7 انچ تک کی اسکرین والا ڈسپلے سے بھی ڈرائیور لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ آڈی ساﺅنڈ سسٹم کے ساتھ آئی پوڈ اور یو ایس بی کو بھی کنکٹ کیا جاسکتا ہے جن کے لیے سکس چینل ایمپلی فائر دس لاﺅڈ اسپیکرز کے ساتھ ہے۔
اس وقت یہ جرمن کمپنی اپنی گاڑیاں باہر سے درآمد کرتی ہے مگر وہ یہاں ایک پلانٹ لگانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔
آڈی اے تھری سیڈان کی قیمت کمپنی نے 40 لاکھ روپے مقرر کی ہے اور یہ دسمبر کے آخر سے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔