پاناما گیٹ کیس: شریف خاندان کے وکلاء پھر تبدیل
عمران خان نے نئے شواہد جمع کرادیئے، جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی دوبارہ سماعت 4 جنوری سے کرے گا۔
اسلام آباد: پاناما کیس میں شریف خاندان کی سپریم کورٹ میں نمائندگی کرنے والے وکلاء پھر تبدیل ہوگئے، کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی پیروی سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کے بجائے اب ایڈووکیٹ مخدوم علی خان کریں گے۔
یاد رہے کہ پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت کے لیے نئے لارجر بینچ کے قیام کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت 4 جنوری سے شروع ہوگی۔