ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر لانے کیلئے قرار داد
رکن اسمبلی جمیشد دستی نے رپورٹ جلد عوام کے سامنے لانے اور غلفت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد: ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر لانے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ جلد منظرعام پر لائی جائے۔
قرار داد میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایبٹ آباد واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔