شام کا حلب— کیا سے کیا ہوگیا
یہ شہر پانچ سال پہلے شروع ہونے والی خانہ جنگی سے قبل تیزی سے ترقی کرنے والا صنعتی اور مالیاتی حب تھا۔
شام کا حلب— کیا سے کیا ہوگیا
شام کا شہر حلب طویل خانہ جنگی کے بعد آخرکار صدر بشار الاسد کی حامی فورسز کے قبضے میں آگیا ہے۔
شام کے شمال مشرق میں واقع یہ شہر پانچ سال پہلے شروع ہونے والی خانہ جنگی سے قبل تیزی سے ترقی کرنے والا صنعتی اور مالیاتی حب تھا۔
برسوں کی لڑائی کے دوران فضائی بمباری، دوبدو جھڑپوں اور دیگر واقعات نے اس شہر کا نقشہ مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے جن کی تصاویر کا موازنہ ہلا دینے والا ہے۔
خانہ جنگی کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ افراد اس شہر میں پھنس گئے، ہزاروں ہلاک اور سیکڑوں یہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہوئے۔
ذیل میں وہ تصاویر دی جارہی ہیں جو حلب میں آنے والی تباہ کن تبدیلی کا نقشہ پیش کرتی ہیں۔