کریم نے پاکستان میں خواتین ڈرائیورز بھی متعارف کرادیں
خواتین ڈرائیورز کی سروس کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں دستیاب ہو گی جو مرد و خواتین مسافروں کو منزل تک پہنچائیں گی۔
ٹیکسی سروسز فراہم کرنےوالی کمپنی کریم نے پاکستان میں خواتین ڈرائیورز متعارف کرادیں جو مرد و خواتین دونوں طرح کے مسافروں کو ان کی منزل تک پنچاسکیں گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حریف کمپنی اوبر کے مقابلے میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور پاکستان کے تقریباً 32 شہروں میں کریم کا مارکیٹ شیئر زیادہ ہے۔
اب پاکستان میں کریم نے خواتین ڈرائیورز کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے اور ابتدائی طور پر خواتین ڈرائیورز کی سروس کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اوبر بمقابلہ کریم : کونسی سروس زیادہ بہتر؟
پاکستان میں کریم کے جنرل منیجر احمد عثمان نے بتایا کہ ’ہم اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کو بھی مناسب آمدنی حاصل کرنے کے اتنے ہی مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں جتنے مردوں کو دستیاب ہیں‘۔