انڈونیشیا میں زلزلہ، 97 افراد ہلاک
صوبہ آچے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔
آچے: انڈونیشیا کے صوبے آچے میں زلزلے کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز صوبہ آچے کے شمال میں واقع قصبہ ریولیوٹ تھا۔