ماحولیاتی تبدیلیاں گریٹ بیرئیر ریف کو ’مردہ‘ کررہی ہے، ماہرین
ماحولیات کے ماہر چارلی ووڈ ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کو ہی گریٹ بیرئیر ریف کی ہلاکت کی وجہ قرار دیتے ہیں.
ماحولیاتی تبدیلی سے گریٹ بیرئیرریف ’مردہ‘
سائنسدان یہ بات سامنے لے کر آئے ہیں کہ آسٹریلیا کی گریٹ بیرئیر ریف (عظیم سد مرجان) کے گرد موجود گرم پانی گذشتہ 9 ماہ کے دوران 7 کلومیٹر تک پھیلی مونگوں کی چٹان (کورل ریف) کے دو تہائی حصے کو مردہ کرنے کا سبب بن چکا ہے۔
برطانوی خبرساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کا بتانا ہے کہ کورل ریف کو پہنچنے والا یہ نقصان آج تک ریکارڈ کیے جانے والے تمام نقصانات سے بڑا ہے جس سے یہاں پر سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوسکتا ہے۔