ملٹی میڈیا

داعش کے خلاف آپریشن، موصل میں عوام مشکلات کا شکار

موصل میں جاری لڑائی کی وجہ سے سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہریوں کی جانب سے نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عراقی فورسز کی جانب سے موصل کو شدت پسند تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، جس نے 2 سال قبل موصل پر قبضہ کرکے یہاں خودساختہ 'خلافت' کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

موصل میں جاری لڑائی کی وجہ سے سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کر گئے، اس دوران داعش کی جانب سے خود کش دھماکوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عراقی فورسز نے 17 اکتوبر کو موصل میں آپریشن کا آغاز کیا تھا، جسے لگ بھگ ایک ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔

ایک طرف عراقی فورسز کا آپریشن تیزی سے جاری ہے، دوسری جانب موصل سے بڑے پیمانے پر شہریوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک موصل سے 10 ہزار کے قریب لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ داعش نے 2014 میں بغداد کے شمال اور مغرب کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا، تاہم امریکا کے فضائی حملوں کی مدد سے عراقی فورسز قبضہ کیے گئے کئی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرچکی ہے۔