نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، دو افراد ہلاک
محکمہ شہری دفاع نے زلزلے کے فوری بعد سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سونامی شمالی جزیرے کی مشرقی پٹی سےٹکراسکتاہے
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے جنوبی حصے میں 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد محکمہ شہری دفاع نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.4 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
ادھر امریکی جیولوجیکل سروے کی تازہ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 7.8 شدت کے تھے۔