سی پیک کے تحت گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز
پروقار افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم، آرمی چیف، گورنر و وزیر اعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء اور چینی حکام کی شرکت۔
گوادر: چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر کی بندرگاہ سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔
گوادر بندر گاہ سے سی پیک کے تحت پہلے پائلٹ ٹریڈ قافلے کو روانہ کرنے سے قبل پر وقار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور مختلف ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔