کراچی: دو ٹرینوں میں تصادم،22 افراد ہلاک
لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب زکریا ایکسپریس نے فرید ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر ماری، 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ڈویژنل سپرینٹنڈنٹ ریلوے ناصر نذیر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن اور جمعہ گوٹھ کے درمیان کھڑی فرید ایکسپریس کو زکریا ایکسپریس نے پیچھے سے ٹکر ماری۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ٹرینوں میں تقریباً ایک ہزار کے قریب مسافر موجود تھے۔