کوئٹہ ایک بار پھر لہولہان
سریاب روڈ پر واقع پولیس کے ٹریننگ کالج پر حملے کے نتیجے میں 59 پولیس کیڈٹس جاں بحق اور 120 زخمی ہوگئے۔
پیر 24 اکتوبر کی رات دہشت گردوں نے کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع پولیس کے ٹریننگ کالج پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 59 پولیس کیڈٹس جاں بحق اور 120 زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد جائے وقوع پر فرنٹیئر کور اور ایس ایس جی کمانڈوز پہنچے جنہوں نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا، واقعے کے 3 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کے بعد ٹریننگ سینٹر کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔
پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ پر واقع ہے جو کوئٹہ کے حساس ترین علاقوں میں سے ایک ہے، اس علاقے میں شدت پسند تقریباً ایک دہائی سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے آرہے ہیں۔
اس سے قبل 2006 اور 2008 میں بھی ٹریننگ کالج پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا جو کالج کے گراؤنڈ میں جاکر گرا تھا۔