ہندوستان: 'جاسوس' کبوتر کے پَر کاٹ دیئے گئے
نئی دہلی: ہندوستانی پولیس کی حراست میں موجود 'جاسوس' کبوتر کے پَر کاٹ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اڑی حملے، ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ایک طرف جہاں پاک-بھارت تعلقات ویسے ہی کشیدہ صورتحال اختیار کرگئے تھے، ایسے میں رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی پولیس نے ریاست پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ سے ایک 'جاسوس' کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا، جس کے پاس موجود خط میں وزیراعظم نریندر مودی کے لیے ایک پیغام درج تھا۔
ہندوستانی پولیس کے مطابق کبوتر کے پاس موجود پرچی پر اردو میں درج تھا، 'مودی ہم اب 1971 والے لوگ نہیں اب بچہ بچہ بھارت سے لڑنے کے لیے تیار ہے‘۔
مزید پڑھیں:’مودی کیلئے دھمکی آمیز پیغام لانے والا کبوتر گرفتار‘
دی ٹیلیگراف انڈیا کی ایک رپورٹ میں پنجاب پولیس کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 'مشتبہ کبوتر کے پَر اس وجہ کاٹے گئے تاکہ وہ دوبارہ پاکستان نہ جاسکے'۔