بھارتی مواد کے خلاف پیمرا چیئرمین کو خصوصی اختیارات تفویض
خصوصی اختیارات کے تحت چیئرمین شوکاز نوٹس یا سماعت کاموقع فراہم کیے بغیر ہی کمپنی کا لائسنس معطل یا منسوخ کرسکیں گے۔
اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اپنے چیئرمین ابصار عالم کو خصوصی اختیارات تفویض کردیئے، جن کے تحت وہ خلاف قانون ہندوستانی چینلز اور مواد دکھائے جانے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیے بغیر یا سماعت کا موقع فراہم کیے بغیر ہی کمپنی کا لائسنس فوری طور پر معطل یا منسوخ کرسکتے ہیں۔