جی-20 اجلاس سے قبل عالمی موسمیاتی معاہدے کی توثیق
4 سے 5 ستمبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں عالمی معاشی صورتحال،دہشت گردی،ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر اہم امورزیرغورآئیں گے۔
ہینگ ژو: چین میں دنیا کے بڑے معاشی ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی صدر باراک اوباما سمیت دیگر عالمی رہنما ہینگ ژو پہنچ گئے جبکہ چین اور امریکا نے ماحولیا کے پیرس معاہدے کی توثیق کرنے کے بعد دستاویزات اقوام متحدہ کے سربراہ کے حوالے کردیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 3 سے 5 ستمبر تک جاری رہنے والی اس سمٹ میں عالمی معاشی صورتحال، دہشت گردی، ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔
اس موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ فضا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے فیکٹریاں بند کردی گئی ہیں۔