الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کی، لندن سے تقریر کو پاکستان کی سالمیت پر حملہ قرار دیاگیا۔
اسلام آباد/کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کی جانب سے بھی قرارداد کی حمایت کی گئی۔