کشمیر میں ہلاکتیں:بان کی مون کی شدید مذمت
مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے وہاں مزید تشدد روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرادی۔
وزیر اعظم نواز شریف کے نام جوابی خط میں بان کی مون نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔