اسکیئنگ چیمپیئن چائے کا اسٹال لگانے پر مجبور
مالم جبہ آنےوالے سیاح نہیں جانتے کہ وہ8مرتبہ گولڈ میڈلسٹ رہنے والے کے ہاتھ سے بنی چائے پینے کا اعزاز حاصل کررہے ہیں۔
مینگورہ : وادی سوات میں مالم جبہ کا اسکیئنگ چیمپیئن عصمت علی چائے کا اسٹال لگانے پر مجبور ہوگیا۔
یہ قومی چیمپئن اپنی ضروریات زندگی پوری کرنے کیلئے مالم جبہ کے اسکی ریزورٹ میں ایک چائے کے اسٹال پر سیاحوں کو چائے دیگر لوازمات پیش کرتا ہے اور یہاں آنے والے لوگ اس کی ہاتھ کی چائے پینے کے بعد شکریہ ادا کرکے چلے جاتے ہیں۔
لیکن سیاحوں کو جو بات نہیں معلوم وہ یہ ہے کہ وہ جس کے ہاتھ سے بنی چائے اور پکوڑے سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہ کوئی عام شخص نہیں بلکہ 8 مرتبہ گولڈ میڈلسٹ رہنے کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔
وادی سوات سے تعلق رکھنے والے عصمت علی ماہر اسکیئر ہیں اور اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے اسکی ریزورٹ میں چائے اور پکوڑے فروخت کرتے ہیں۔