لیڈی ڈیانا کی موت پر بات نہ کرنے پر شہزادہ ہیری کو 'افسوس‘
مجھے آج بھی افسوس ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے 28 سال اپنی والدہ کی موت پر بات نہیں کی، شہزادہ ہیری
لندن: برطانوی شہزادے ہیری کا کہنا ہے کہ انھیں آج بھی اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کی موت سے متعلق بات نہ کرنے کا افسوس ہے۔
شہزادہ ہیری نے حال ہی میں کنسنگٹن محل میں ذہنی صحت کے حوالے سے ایک فلاحی تقریب کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے کھیل سے تعلق رکھنے والے کئی نامور شخصیات کو بھی مدعو کیا۔
اس موقع پر شہزادہ ہیری نے اپنے ماضی اور ذہنی صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تقریب کے دوران 31 سالہ شہزادے کا کہنا تھا کہ انھیں اپنی والدہ کے انتقال پر بات نہ کرنے کا افسوس ہے۔
شہزادہ ہیری کا کہنا تھا ’مجھے آج بھی افسوس ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے 28 سال اپنی والدہ کی موت پر بات نہیں کی‘۔
ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ کسی کو بھی ذہنی مسائل ہوسکتے ہیں، اس سے رتبہ اور مالی پوزیشن کا کوئی تعلق نہیں۔