’تم کس کے محافظ ہو؟‘
فوجیوں کا ملک کے دفاع میں جان دینا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن ایک عام شہری کا ٹینک کے سامنے لیٹ جانا سمجھ نہیں آتا۔
سنا ہے ہندوستان کے ساتھ 1965ء میں ہونے والی جنگ میں ملک و قوم کی حفاظت کے جذبے سے سرشار پاکستانی فوجی اپنے سینوں پر بم باندھ کر دشمن کے ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے تھے۔
65ء کی جنگ کو ٹی وی یا تصاویر میں دیکھنے کا موقع تو نہیں ملا تاہم اکثر اس منظر کو اپنے تخیلات میں دیکھنے کی کوشش کی اور خود کو غیر محب وطن پایا کیوں کہ ٹینکوں کے آگے لیٹنا تو دور اس کا تصور بھی نہیں کرسکا۔
لیکن حال ہی میں ترکی میں ہونے والی بغاوت کی کوشش کے دوران ایک شخص کے ٹینک کے آگے لیٹنے کی تصویر دیکھ کر اندازہ ہوگیا کہ 65ء کی جنگ میں پاک فوج کا جذبہ کیا ہوگا۔