آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ ختم
الیکشن کے لیے 5 ہزار 427 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، جہاں 27 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی کرنا تھا۔
مظفرآباد: آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ پرامن انداز میں ختم ہوگئی۔
انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، تاہم پولنگ اسٹیشنوں میں موجود ووٹرز کو مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔