بیٹے ملزمان، باپ مدعی : ’قندیل کا کیس کمزور پڑ جائے گا‘
اسلم نےقندیل کے قتل کیلئے وسیم کو اکسایا،اسکے مطابق قندیل خاندان کی بدنامی کاباعث بن رہی تھی،ایف آئی آر میں والد کا موقف
ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ ملتان کے مظفر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں مدعی قندیل بلوچ کے والد جبکہ ان ہی کے بیٹے ملزمان ہیں، اس لیے قانونی ماہرین نے کیس کمزور پڑجانے کا خدشہ ظاہر کیا۔
قتل کی ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ ان کے والے محمد عظیم کی مدعیت میں مظفر آباد تھانے میں درج کیا گیا، جس میں ماڈل کے دو بھائیوں وسیم اور محمد اسلم کو ملزمان نامزد کیا گیا۔
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کا اصل نام فوزیہ عظیم تھا تاہم مقدمے میں ان کی عرفیت استعمال کی گئی۔
قتل کے مقدمے کا اندراج پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 302 اور 109 کے تحت کیا گیا۔