قیام پاکستان سے قبل بنی کراچی کی درزی کی دکان
پاکستان چوک پر قیام پاکستان سے قبل بنی عمارتوں کے درمیان موجود ایک کمرے پر محیط دکان مسعود الحسن چلاتے ہیں۔
کراچی کے علاقے پاکستان چوک پر قیام پاکستان سے قبل بنی عمارتوں کے درمیان موجود ایک کمرے پر محیط دکان مسعود الحسن چلاتے ہیں جس کا نام 'ٹیلر ڈی پاک' ہے۔
انہوں نے اپنا چشمہ صاف کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد محمد ابراہیم نے 1930 کی دہائی میں کاروبار شروع کیا اور کوئٹہ کے اسٹاف کالج کے برابر میں پہلی دکان بنائی۔
'1935 کے زلزلے کے بعد ہم نے بمبئی میں اپنی دکان بنائی اور پھر تقسیم کے فوراً بعد کراچی میں اور اس کے بعد سے سرنگی بلڈنگ میں ہی ہماری دکان ہے۔