ماروی سرمد کی درخواست پر حافظ حمداللہ کے خلاف مقدمہ درج
حافظ حمداللہ کے خلاف ٹی وی چینلز کی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا، پولیس
اسلام آباد: سماجی کارکن ماروی سرمد کی درخواست پر جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کے خلاف مقدمہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق حافظ حمد اللہ کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں دفعہ پانچ سو چھ اور دفعہ تین سو چورانوے شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق، مقدمہ دھمکی دینے اور خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے الزام کے تحت درج کیا گیا۔
مزید پڑھیں: جے یو آئی کے سینیٹر کی خاتون سے 'بدکلامی'
پولیس کے مطابق، حافظ حمداللہ کے خلاف ٹی وی چینلز کی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا۔