’زینت کو چارپائی پر باندھا، تیل چھڑکا اور آگ لگادی‘
پسند کی شادی پر بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کے انکشافات، لوگ مدد کو آئے لیکن کسی کو گھر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا
اسلام آباد: لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو زندہ جلانے والے لڑکی کی ماں پروین نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ پہلے اس نے اپنی 17 سالہ بیٹی زینت رفیق کو چارپائی سے باندھا، پھر اس پر مٹی کا تیل چھڑکا اور اس کے بعد آگ لگا دی۔
محلے میں رہنے والی نگہت بی بی نے بتایا کہ چیخیں سن کر آس پڑوس کے لوگ مدد کے لیے آئے لیکن زینت کے گھر والوں نے کسی کو گھر کے اندر نہیں آنے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : پسند کی شادی: ماں نے بیٹی کو زندہ جلاکر قتل کردیا
واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیا اور زینت کی ماں کو گرفتار کر لیا تھا۔