خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو ’ٹریکٹر ٹرالی‘ کہہ دیا
اسمبلی اجلاس میں ارکان کی ہنگامہ آرائی دیکھنےمیں آئی، اپنے خلاف نازیبازبان استعمال کیے جانےپر شیریں مزاری آبدیدہ ہوگئیں۔
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کو ’ٹریکٹر ٹرالی‘ کا لقب دے دیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ملک میں پانی و بجلی کے منصوبے حوالے سے جو اعداد و شمار پیش کیے، انہیں جن لوگوں نے بریفنگ دی مجھے اس پر افسوس ہے۔‘