باپ کابیماربیٹےکیلئےمصنوعی لبلبہ کا تحفہ
اس ڈیوائس کے ذریعے انسولین پمپ کی مدد سے خون میں موجود گلوکوز کی سطح کو ہر وقت محفوظ لیول تک برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
نیو یارک: ماں باپ کا اپنے بچوں سے پیار بے لوث ہوتا ہے، وہ اپنے بچوں کو کسی طرح کی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے اور کسی بھی طرح اس کی تکلیف دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
امریکا کے رہائشی تیسری جماعت کے طالب علم اینڈریو سیلابریز کے والدین کا بھی کچھ یہی حال ہے، یہاں تک کہ اس کے والد جیسن سیلابریز نے تین سال کی عمر میں لبلبے کے ناکارہ ہونے کے باعث ذیابیطس کی پہلی قسم کا شکار ہونے والے اینڈریو کی محبت میں اس کے لیے مصنوعی لبلبہ ہی تیار کرلیا۔