پاناما لیکس پر اپوزیشن کے وزیراعظم سے 7 سوال
اسلام آباد: پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن، حکومت کو کسی قسم کی رعایت دینے پر تیار نظر نہیں آتی اور اب اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف کے لیے ایک سوالنامہ بھی تیار کرلیا ہے۔
اپوزیشن چاہتی ہے کہ وزیراعظم ان سوالات کے جوابات آئندہ جمعے کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران دیں۔
اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اعتزاز احسن کی سربراہی میں ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، جماعت اسلامی کے اراکین بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں:شریف خاندان کی 'آف شور' کمپنیوں کا انکشاف
سوالنامے میں شامل نکات درج ذیل ہیں۔
پہلا سوال— لندن کے پارک لین اور مے فئیر میں فلیٹس کب خریدے گئے؟ ان فلیٹس میں وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے کتنے شیئرز ہیں، اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا اور کتنا انکم ٹیکس ادا کیا گیا؟