سائنس و ٹیکنالوجی

وہ سب کچھ جو گوگل آپ کے بارے میں جانتا ہے

گوگل آپ کے بارے میں جاننے کے لیے متعدد طریقہ کار استعمال کرتا ہے اور بہت کچھ جانتا ہے۔

وہ سب کچھ جو گوگل آپ کے بارے میں جانتا ہے

فیصل ظفر



آپ جب بھی گوگل استعمال کرتے ہیں تو نہ چاہتے ہوئے بھی ایک معاہدہ کرلیتے ہیں کہ آپ اس کی جو بھی سروس یعنی جی میل، ڈرائیو، سرچ، یوٹیوب یا میپ استعمال کریں گے، اس کے بدلے میں آپ اپنے بارے میں معلومات اس سرچ انجن کو فراہم کریں گے۔

گوگل اس معلومات کو اشتہاری کمپنیوں کو فراہم کرتا ہے تاکہ آمدنی حاصل کرسکے اور کمپنیاں اسے اپنی مصنوعات کی فروخت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

گوگل آپ کے بارے میں جاننے کے لیے متعدد طریقہ کار استعمال کرتا ہے، جیسے اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں تو آپ کا نام، فون نمبر، جگہ اور بہت کچھ اس کو معلوم ہوجاتا ہے۔

مگر یہ سرچ انجن انٹرنیٹ پر بھی آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا ہے اور آپ کی دلچسپیوں کا تعین انٹرنیٹ سرچز سے کرتا ہے، یعنی آپ کیا سرچ کررہے ہیں، کس پر کلک کرہے ہیں اور یہ کام گوگل کی اپنی سروسز یا کسی بھی ویب سائٹ پر وزٹ کے دوران جاری رہتا ہے۔

اس ویب پیج "Web & App Activity," پر جاکر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گوگل آپ کے بارے میں کیا کچھ دیکھ رہا ہے۔

ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی پیج پر جائیں اور ٹاپ سرچز کے اوپر موجود آپشن میں آل ٹائم پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ

آپ کے سامنے نیچے ویب پیجز کی ایک طویل لسٹ ہوگی جو آپ نے سرچ کی ہوگی، آپ انہیں ڈیلیٹ کرسکتے ہیں مگر یہ آسان کام نہیں۔ درحقیقت گوگل کی جانب سے ایک وقت میں ایک دن کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، تو اگر کئی برس کا ڈیٹا ہو تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے لیے بہت زیادہ وقت چاہئے ہوتا ہے تاہم دل کرے تو کوشش کرسکتے ہیں۔ آپ ٹوڈے کے آئیکون پر کلک کریں گے تو آج کی سب سرچز ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

اسکرین شاٹ

جب آپ ڈیلیٹ پر کلک کریں گے تو گوگل کی جانب سے وارننگ آئے گی کہ آپ کو اس معلومات کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں، مگر حقیقت تو یہ ہے کہ گوگل نہیں چاہتا کہ آپ یہ معلومات ڈیلیٹ کریں۔ تاہم آپ ڈیلیٹ کرتے ہیں تو اس سے گوگل اکاﺅنٹ یا انٹرنیٹ پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

اسکرین شاٹ

اب اسکرین کے بائیں جانب سب سے اوپر موجود چھوٹے مینیو بٹن پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ

یہاں آپ مختلف لنکس جیسے وائس، لوکیشن اور یوٹیوب ریکارڈز کو تلاش کرسکتے ہیں جو گوگل اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے، آپ ان پیجز پر بھی جاکر خود سے متعلق مواد کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

اسکرین شاٹ

تاہم ہر پیج پر آپ کو ایک وقت میں ایک دن کا ڈیٹا ہی ڈیلیٹ کرنے کا موقع دیا جاتا ہے اور گوگل کا انتباہ بھی بار بار سامنے آتا ہے۔

اسکرین شاٹ

اگر آپ مینیو میں لوکیشن ہسٹری پر کلک کرتے ہیں تو وہ آپ کو ایسے پیج پر لے جائے گا جہاں میپ بنا ہوگا اور اگر گوگل میپس یا کوئی اور لوکیشن سروس استعمال کرتے ہو تو دائیں جانب نیچے موجود سیٹنگ کے بٹن پر کلک کرکے آپ تمام ڈیٹا ڈیلیٹ یا کاپی کرسکتے ہیں۔

اسکرین شاٹ

اب اشتہارات کی بات کی جائے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گوگل کے خیال میں آپ کے سامنے کس طرح کے اشتہارات کو دکھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے کسی بھی گوگل سروس پر جاکر اپنے اکاﺅنٹ کے آئیکون پر کلک کریں اور پھر مائی اکاﺅنٹ پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ

ایسا کرنے پر آپ اکاﺅنٹ سیٹنگ پیج پر پہنچ جائیں گے جہاں جاکر آپ ایڈ سیٹنگز پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ

اب وہاں جاکر MANAGE AD SETTINGS کے آپشن پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ

جب آپ وہاں جائیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ گوگل کے خیال میں آپ کو کن چیزوں میں دلچسپی ہے، جن میں کچھ بالکل ٹھیک ہوسکتی ہے اور کچھ بالکل غلط بھی۔

اسکرین شاٹ

اب پیج کے نیچے آئیں اور "control signed-out ads" پر کلک کریں اور "interest-based ads" کو ٹرن آف کردیں کم از کم اس کمپیوٹر کے براﺅزر کے لیے تو یہ ہوجائے گا اور گوگل اشتہاری کمپنیوں کو یہ معلومات شیئر نہیں کرسکے گا۔ کلک کرنے پر گوگل آپ کو پھر خبردار کرے گا۔

اسکرین شاٹ

گوگل خاموشی سے متعدد ایسی باتیں ریکارڈ کرلیتا ہے جو لوگ اس کی پراڈکٹس کے گرد کرتے ہیں۔

یہ فیچر لوگوں کو اپنی آواز سے سرچ کرنے کے لیے کام کرتا ہے اور ان ریکارڈنگز کو محفوظ کرلیا جاتا ہے تاکہ گوگل اس زبان کو شناخت کرنے کے ٹولز کو بہتر بناسکے۔

مگر اس معلومات کو سننا اور سب کو ڈیلیٹ کرنا بہت آسان ہے جو گوگل جمع کرتا ہے۔

اس کے لیے آپ کو گوگل کے ہسٹری پیج میں جاکر ریکارڈنگز کی لمبی فہرست کو دیکھنا ہوگا۔

کمپنی نے ایک مخصوص آڈیو پیج بنا رکھا ہے جبکہ ویب پر تمام سرگرمیوں کے لیے بھی پیج ہے جہاں وہ سب کچھ ظاہر ہوتا ہے جو گوگل آپ کے بارے میں جانتا ہے۔