'ایموجیز پیغام کا مطلب تبدیل کرنے کا باعث بن سکتے ہیں'
'گریمیس فیس' ایموجی مختلف ڈیوائسز پر مختلف انداز میں ظاہر ہوتا ہے جس سے پیغام کا مطلب تبدیل ہوسکتا ہے، مطالعہ
واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور دیگر ایپس کے ذریعے چیٹنگ کرنا اب روز مرہ کی بات ہوگئی ہے۔ ان ایپس کو استعمال کرتے ہوئے ہم اکثر ایموجیز (emojis) کا بھی استعمال کرتے ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کی وجہ سے آپ کی کہی بات کا مطلب بالکل تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟ امریکی ریاست مینیسوٹا میں پی ایچ ڈی کی طالب علم ہانا ملر کے ایک مطالعے میں بات سامنے آئی کہ 'گریمیس فیس' (منہ چڑاتا ایموجی) مختلف ڈیوائسز پر مختلف انداز میں ظاہر ہوتا ہے۔