کالاش اپنی پہچان کے تحفظ کیلئے کوشاں
کالاش کی دم توڑتی تہذیب و روایات کو بچانے کیلئے مقامی افراد یونیسکو کی فہرست میں نام ڈلوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چترال: پاکستان کی ایک چھوٹی سے مذہبی اقلیت کالاش اپنی زبان بولتی ہے اور موسیقی و رقص کے ذریعے اپنے معبودوں کو مناتی ہے۔
کالاش میں زندگی بقیہ ملک سے بالکل مختلف ہے۔ یہاںمرد و عورت باآسانی ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور رقص کے ذریعے شادی کی جا سکتی ہے جب کہ خواتین اپنی نئی محبت کے انتخاب کے لئے آزاد ہیں۔