پاکستان

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، تین افراد ہلاک

تمام افراد کا تعلق اہل تشیع کمیونٹی سے تھا جنہوں نے کچھ دیر قبل ہی جمعے کی نماز ادا کی تھی، پولیس
|

کراچی: کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں تین افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

—ڈان نیوز۔

ایس ایس پی سینٹرل انویسٹی گیشن عرب مہر کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد اہل تشیع کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے امام بارگاہ نجف میں نماز جمعہ ادا کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد موٹر سائیکل پر تھے جن پر شفیق موڑ کے قریب حملہ کیا گیا۔

—ڈان نیوز۔

مرنے والوں کی شناخت شاہد حسین کاظمی، ان کے بیٹے علی سجاد کاظمی اور ہاشم رضوی کے نام سے ہوئی ہے جو سجاد کے دوست تھے۔

رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملہ آور ناگن چورنگی کی طرف سے سروس روڈ سے آئے اور اسی جانب فرار ہوگئے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔