پارلیمنٹ کے باہر ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا
اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا میں دھرنا دینے والے مظاہرین کے مطالبات میں ملک میں شریعت کا نفاذ بھی شامل ہے۔
اسلام آباد: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے پنجاب پولیس کے سابق کمانڈو ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تقریباً 2 ہزار مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون ایریا ڈی چوک میں دھرنا دے رکھا ہے۔
اتوار کی شام سے شروع ہونے والا یہ احتجاج تاحال جاری ہے، تاہم دھرنے میں شریک افراد کی تعداد 10 ہزار سے کم ہوکر اب محض 2 ہزار رہ گئی ہے۔