سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک کے 9 بہترین مگر گمنام فیچرز

اپنے فیس بک کے استعمال کو تجربے کو بہترین بنانے کے لیے ان چند ٹرکس اور ٹپس کو اپنا کر دیکھیں۔

فیس بک ایسی مقبول ترین ویب سائٹ ہے جو اکثر لوگ روزانہ سب سے پہلے اور دن میں کئی بار چیک کرتے ہیں۔

مگر کئی بار اس میں کچھ آسان کام بہت مشکل ہوجاتے ہیں جس کی وجہ اس کے فیچرز سے آگاہی نہ ہونا ہے۔

تو اپنے فیس بک کے استعمال کو تجربے کو بہترین بنانے کے لیے ان چند ٹرکس اور ٹپس کو اپنا کر دیکھیں۔

فیس بک آف لائن استعمال بھی ممکن

فیس بک کو ہوسکتا ہے انٹرنیٹ کی ضرورت ہو مگر اس ویب سائٹ کو معلوم ہے کہ بیشتر افراد انٹرنیٹ کے اچھے کنکشن سے محروم ہیں۔

ایسے ممالک جہاں تیزرفتار انٹرنیٹ کنکشن تک رسائی بہت کم افراد کو حاصل ہے وہاں آف لائن ہونے کی صورت میں بھی آپ محدود حد تک اس سائٹ کو استعمال کرسکیں گے۔

یعنی فیس بک کی جانب سے آپ کو انٹرنیٹ کنکشن ختم ہوجانے پر بھی پوسٹس پر کمنٹس کی سہولت دی جائے گی جسے آپ کے دوبارہ آن لائن ہونے کے بعد سنکرونائز کردیا جائے گا۔

آپ چاہے تو انٹرنیٹ سے محرومی پر سالگرہ کی مبارکباد بھی دے سکیں گے۔

فیس بک سے بیٹری بچائیں

اگر تو آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہوجاتی ہے تو اس کی وجہ فیس بک ایپ ہے جی ہاں یہ اپلیکشن بیٹری کو بہت تیزی سے نچوڑتی ہے اور اس کو ڈیوائس سے نکالنے پر بیٹری کی زندگی میں 20 فیصد بہتری آتی ہے، لہذا اسمارٹ فون پر براﺅزر پر فیس بک استعمال کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس سے آپ کو میسجز کے لیے الگ ایپ میسنجر کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔

میسج میں سین لکھا نہ آنا

فیس بک کے ہر میسج کو جب بھی آپ دیکھتے ہیں تو سین لکھا آتا ہے اور اس سوشل میڈیا میں تو اس کا حل نہیں تاہم گوگل کروم کی ایک ایکسٹیشن کی مدد سے آپ ایسا کرسکتے ہیں۔ کروم کی فیس بک ان سین ایکسٹیشن کی مدد سے آپ پڑھنے کی رسید کو بلاک کرسکتے ہیں اور دوسرے فرد کو لگے گا کہ آپ نے انہیں پڑھا نہیں۔

اپنے اسٹیٹس میں ایموجیز کا استعمال

کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیس بک میں آپ ایموجیز کو اپنے اسٹیٹس میں بھی استعمال کرتے ہیں ؟ بس آپ کو ایموجی کی بورڈ کی ضرورت ہوگی جو کہ ایک کروم ایکسٹیشن کی شکل میں موجود ہے۔

فیس بک گراف سرچ سے مطلوبہ نتائج

آپ نے فیس بک گراف سرچ کو اپنے دوستوں کو تلاش کرنے کے لےی استعمال کیا ہو مگر کیا بہت زیادہ گہرائی میں استعمال کرکے دیکھا؟ مثال کے طور پر اگر آپ مختلف جملے جیسے "People in Pakistan who like cricket" لکھ کر دیکھیں تو ایسے نتائج سامنے آئیں گے جن کی آپ نے توقع بھی نہیں کی ہوگی۔

کمنٹس میں جی آئی ایف پوسٹ کرنا

گزشتہ سال فیس بک نے جی آئی ایف کو اسٹیٹس اور چیٹ ونڈو میں پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی مگر آپ کسی پوسٹ کے کمنٹ میں اسے استعمال نہیں کرتے مگر کروم کی ایک ایکسٹینشن سے ایسا ممکن ہے۔

پرانی پوسٹ کو سرچ کرنا

کئی بار آپ نے فیس بک نیوز فیڈ پر کچھ دیکھا ہوتا ہے جو یاد نہیں رہتا اور آپ اسے دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں تو سرچ بار پر اس سے متعلق مخصوص جملے لکھ کر دیکھیں جو آپ کو یاد ہو تو نتائج سے معلوم ہوجائے گا کہ آپ کے کس دوست یا پیج نے اس پوسٹ کو کیا تھا۔

فیس بک چھوڑے بغیر تصاویر ایڈٹ کرنا

کسی ایڈیٹنگ ایپ کی بجائے آپ اپنی تصاویر کو فیس بک پر بھی ایڈٹ کرسکتے ہیں، جب بھی آپ فیس بک پر کوئی فوٹو اپ لوڈ کرتے ہیں تو اپ لوڈ ہونے کے بعد اس پر کمپیوٹر ماﺅس کا کرسر رکھیں گے تو ایڈٹ کا آپشن آجائے گا، جس پر کلک کرکے آپ ایک نئی ونڈو میں چلے جائیں گے جہاں تصاویر میں فلٹرز، ٹیکسٹ اور اسٹیکرز کے ساتھ کروپ بھی کیا جاسکتا ہے۔

پوسٹس کو محفوظ کریں

یہ وہ فیچر ہے جو بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے یعنی لنکس، ویڈیوز اور ایونٹس وغیرہ کو سیو کرلیں۔ آپ کو بس پوسٹ کے ڈراپ ڈاﺅن مینیو پر کلک کرکے سیو لنک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ وہ لنک یا تصویر وغیرہ محفوظ ہوجائیں گے جسے آپ بعد میں کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔