ترکی کے دارالحکومت میں بم دھماکا، 34 افراد ہلاک
انقرہ کے مرکزی چوک پر ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 125 افراد زخمی بھی ہوئے.
انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے مرکزی چوک کے قریب ایک بس اسٹاپ پر ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 125 زخمی ہوگئے.
خبر رساں ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق دھماکا دارالحکومت انقرہ میں مرکزی چوک کے قریب واقع بس اسٹاپ پر ہوا جس کے قریب ہی ایک پارک بھی قائم ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق بارودی مواد سے بھری ایک کار میں دھماکا ہوا، جس کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔