فیس بک کی سب سے بڑی تبدیلی متعارف
اس بڑی تبدیلی کے بعد اب آپ کو فیس بک پوسٹس کو صرف 'لائک' کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
فیس بک نے حالیہ برسوں کی سب سے بڑی تبدیلی آج متعارف کرادی۔
آج (بدھ) سے آپ کو فیس بک پر ایسی تبدیلی ملنے والی ہے جو آپ پسند کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے اور وہ یہ ہے کہ اب آپ کو فیس بک پوسٹس کو صرف 'لائک' کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
فیس بک نے صارفین کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے انگوٹھا اوپر جیسے بٹن کو تبدیل کرکے آپ کو اپنے جذبات اور احساسات کے اظہار کا موقع دیا ہے۔
فیس بک نے تسلیم کرلیا ہے کہ 'لائک' ہر موقع کے لیے درست جذبہ نہیں ہوتا اور اس نے نئے آپشنز کو پیش کردیا ہے۔
ری ایکشنز نام کے اس فیچر میں 5 ایموجیز فیس بک کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے لیے بدھ سے فراہم کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔
' لو'، ' ہا ہا' ، ' wow '، ' سیڈ' اور اینگری جیسے 5 دلچسپ ایموجیز اب لائک بٹن کا استعمال بہترین بنادیں گے کم از کم فیس بک کا تو یہی خیال ہے۔