’ڈونلڈ ٹرمپ اب عیسائی نہیں رہے‘
نیو یارک: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکا کے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کے میکسیکو کی سرحد کے قریب دیوار بنوانے کے بیان پر انہیں عیسائیت سے خارج قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے میں میکسیکو کے ساتھ ایک اونچی دیوار کھڑی کرنے کی تجویز دی تھی، تاکہ تارکین وطن امریکا نہ آسکیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ صدر نہیں بن سکتے، اوباما
میکسیکو کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ویٹی کن سٹی کے لیے واپسی پر طیارے میں میڈیا سے بات میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ جو دیواریں کھڑی کرے اور پل کا کردار ادا نہ کرے ایسے خیالات رکھنے والا شخص عیسائی نہیں ہوسکتا۔
پوپ فرانسس کے اپنے مخالف پر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اور پوپ کو میکسیکو کی حکومت کا مہرہ قرار دیتے ہوئے کہا پوپ نے یک طرفہ کہانی سنی اور کرائم، اسمگلنگ اور اقتصادی مسائل نہیں دیکھے۔
مزید پڑھیں : 9/11 حملوں پر مسلمانوں نے خوشیاں منائیں، ٹرمپ
ان کا کہنا تھا کہ پوپ نے میرے بارے میں منفی باتیں کیں کیونکہ میکسیکو کی حکومت نے انھیں ایسا کرنے پر قائل کیا، لیکن اگر داعش ویٹی کن سٹی پر حملہ کرتی تو پوپ انھیں ہی امریکی صدر دیکھنا پسند کرتے۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم مخالف بیان: ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے عیسائی ہونے پر فخر ہے اور کسی مذہبی رہنما کو ان کے عقیدے کے بارے میں سوال اٹھانے کا حق نہیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.