ایران میں مشتعل مظاہرین کا سعودی سفارت خانے پر حملہ
مظاہرین نے سعودی عرب میں شیعہ عالم نمر النمر کو موت کی سزا کیخلاف سعودی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔
دبئی: سعودی عرب میں ایک نامور شیعہ عالم کو موت کی سزا دیے جانے کے بعد اتوار کے روز مظاہرین نے تہران میں واقع سعودی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔
ایران کی آئی آر این اے نیوز اینجسی کے مطابق یہ مظاہرین سفارت خانے کے گیٹ پر شیعہ عالم نمر النمر کو سزائے موت دیے پر جمع ہوئے تھے جنہوں نے دروازہ توڑ کر آگ لگادی تاہم بعد میں پولیس نے انہیں منتشر کردیا۔
واقعے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں مظاہرین کو سفارتی حدود کا احترام اور پرسکون رہنے کی تلقین کی۔
ایرانی حکام کے مطابق واقعے پر اب تک 40 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔