اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات ختم
بلدیاتی انتخابات میں 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد ووٹرز اپنے 650 بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
اسلام آباد میں پیر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے آئندہ 4 سال کے لیے بلدیاتی نمائندوں کے منتخب کیلئے ووٹ ڈالے۔