انسداد دہشت گردی عدالت:13 ماہ کے بچے کی پیشی
پنجاب پولیس نے الیکشن کے دوران پولنگ افسر پر حملے، ووٹرز کو زدوکوب کرنے اور پولنگ افسر پر حملے کا مقدمہ درج کیا تھا.
لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد 13 ماہ کے بچے کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال کے سامنے پیشی کے لیے ننھے اقدس خالد کو اس کے والد محمد خالد گود میں اٹھا کر لائے.
13 ماہ کے اقدس پر الزام ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 19 نومبر کو اس نے ساتھیوں کے ہمراہ شیخوپورہ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی، ووٹرز پر تشدد کیا، پولنگ افسر پر حملہ کیا اور پولنگ بکس لے جانے کی کوشش کی.