پاکستان

کوہاٹ کی لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی

آپریشن کے بعد حلیمہ نے اپنا نام بدل کر اب حسنین حیدر رکھ لیا، بچپن کی سہیلی عائشہ کےساتھ منگنی بھی طے۔

کوہاٹ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں 20 سالہ لڑکی کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا آپریشن ڈاکٹر شہزاد نے کیا جس کے بعد وہ لڑکا بن گئی۔

مزید پڑھیں: جنسی تبدیلی: غریب خاندان کو کماؤ پوت مل گیا

جنس کی تبدیلی کے آپریشن کے بعد 20 سالہ لڑکی نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے اور اس کی بچپن کی سہیلی کے ساتھ منگنی بھی طے ہوگئی ۔

ڈاکٹر شہزاد اس سے قبل بھی اس قسم کے چار کامیاب آپریشن کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں پنجاب کے ضلع چکوال میں جنس تبدیلی کے آپریشن کے بعد دو بہنیں لڑکا بن گئیں۔

اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی اسی طرح کے ایک آپریشن کے بعد ایک شادی شدہ خاتون نگینہ اکرم بس اسٹینڈ پر ٹائر شاپ چلانے لگیں۔