پاکستان

سیالکوٹ : ہندوستانی فورسز کی پھر بلااشتعال فائرنگ

بجوات سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی،چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور: پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے ساتھ سرحد پر ہندوستانی فورسز نے پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔

بجوات سیکٹر پر آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا، ہندوستانی فورسز کی جانب سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا۔

فائرنگ اور شیلنگ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

پنجاب رینجرز نے ہندوستانی فورسز کو جواب دیا جس کے بعد سرحد پار سے فارنگ اور شیلنگ کا سلسلہ بند ہوا۔

فوری طور شیلنگ اور فائرنگ سے کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ 10روز قبل بھی سیالکوٹ کے چار واہ سیکٹر میں بھی فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی۔

سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ 8 ماہ کے دوران متعدد بار سیز فائر کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ہے۔

ورکنگ باؤنڈری پر ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ سے 8 ماہ میں 2 رینجرز کے اہلکاروں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ ہندوستان کے بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی ہلاکت بھی ہو چکی ہے۔