گوادر میں مزدوروں پر حملہ، تین ہلاک
عسکریت پسندوں نے ایک تعمیراتی کمپنی پر فائرنگ کرتے ہوئے تین مزدوروں کو قتل کر دیا۔
گوادر: بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے تین مزدوروں کو قتل کر دیا۔
لیویز ذرائع نے ڈان۔ کام کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے اتوار کی شام زیرو پوائنٹ علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے تین مزدور موقع پر ہلاک ہو گئے۔
لیویز ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے علاقے میں مشینری اور مزدروں کی حفاظت پر معمور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا۔
حملہ آور بعد ازاں فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ لیویز نےواقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں۔