پاکستان

میٹرو بس منصوبے کا افتتاح

افتتاح وزیراعظم نے کیا جبکہ وفاقی وزراء، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور گورنر،اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرز بھی تقریب میں موجود تھے۔

وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'اس منصوبے کو دیکھ کر لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ کوئی دوسرا ملک ہے، یہ کوئی دوسرا ملک نہیں، پاکستان تبدیل ہورہا ہے۔'

منصوبے کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا جبکہ وفاقی وزراء، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور گورنر، اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرز اور سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی تقریب میں موجود تھے۔