پاکستان

مراد سعید ڈگری کیس:پشاور یونیور سٹی سے جواب طلب

تحریک انصاف کےایم این اے کےڈگری کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے کی، 7 روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے ڈگری کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے میں پشاور یونیور سٹی کی انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو سات دنوں کے اندر جواب جمع کرونے کی ہدایت کی ہے

یہ بھی پڑھیں : مراد سعید کی ڈگری کو منسوخ کرنے کا فیصلہ

سوات سے تحریک انصاف کے منتخب ایم این اے مراد سعید ڈگری کیس کی سماعت ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے کی۔

ایم این اے مراد سعید نے اپنی درخواست میں یونیورسٹی کے رجسٹرار، وائس چانسلر اور شعبہ ماحولیات کو فریق بنایا ہے۔

مراد سعید کا موقف ہے کہ 5سال یونیورسٹی میں گزارنے کے باوجود یونیورسٹی نے ڈگری نہیں دی۔

واضح رہے کہ مراد سعید شعبہ ماحولیات میں 2005 سے 2009 تک زیر تعلیم رہا تھے۔

مبینہ طور پر رواں برس 2 مارچ کو مراد سعید کے لیے خصوصی امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگری روک دی ہے۔