پاکستان

ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع

قائم مقام ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نظر بندی کے تحریری احکامات اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد: ممبئی حملہ کیس کے اہم ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قائم مقام ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نظر بندی کے تحریری احکامات اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ لکھوی نے نظر بندی میں توسیع اسلام آباد پولیس کی درخواست پر کی ہے۔

واضح رہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کل ہفتے کو ختم ہورہی تھی اور جیل انتظامیہ نے پولیس کو تحریری طور پر آگاہ بھی کردیا تھا۔

ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں تیسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔